پشاور ہائیکورٹ کا محفوظ فیصلہ جاری، پی ٹی آئی کی ایک اور درخواست خارج

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا،پی ٹی آئی کی ایک اور درخواست خارج کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق عدلیہ کی زیر نگرانی انتخابات کرانے کی پی ٹی آئی کی درخواست پشاور ہائیکورٹ نے خارج کر دی۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شکیل احمد نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں عدلیہ کی زیر نگرانی انتخابات کرانے کی استدعا کی تھی۔

مزید پڑھیں:  طالبان کااقتدار :افغان لڑکیوں میں خودکشی کی شرح بڑھ گئی