کینیڈا کی طلبہ پر پابندی عائد

کینیڈا کی غیر ملکی طلبہ کی آمد پر دو سال کیلئے پابندی عائد

ویب ڈیسک: کینیڈا نے غیرملکی طلبہ کی آمد پر دو سال کیلئے پابندی عائد کردی ہے۔
کینیڈین حکومت نے کہا ہے کہ رہائش اور صحتِ عامہ کے نظام پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے باعث غیرملکی طلبہ کی آمد پر پابندی لگائی جارہی ہے۔
اس پابندی کا اطلاق صرف ڈپلوما اور انڈر گریجویٹ پروگرمز کے بیرونی طلبہ پر ہوگا، اسٹڈی پرمٹ کی تجدید کرانے والے طلبہ پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔
تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ کو پبلک پرائیویٹ ماڈل کے صنعتی اور تجارتی اداروں میں ورک پرمٹ بھی جاری نہیں کیا جائے گا۔
خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ اس پابندی سے تعلیم کے اجازت ناموں اور متعلقہ ویزوں کے اجرا میں کم وبیش 35 فیصد کمی واقع ہوگی۔
یاد رہے کہ 2022 میں کینڈا میں غیرملکی طلبہ کی تعداد 8لاکھ تھی جو ایک عشرے پہلے کے مقابلے میں 2لاکھ 14 ہزار زیادہ تھی۔
کینیڈا کے امیگریشن کے وزیر مارک مِلر نے کہا ہے کہ کینیڈا رواں سال 3 لاکھ 60 ہزار غیر ملکی طلبہ کو اسٹڈی پرمٹ جاری کرے گا۔

مزید پڑھیں:  کرپشن میں ملوث ایف بی آر کے 13اعلیٰ افسران برطرف