بات کرنے سے گریز

بابری مسجد کی جگہ ’رام مندر ‘کی تعمیر :امریکہ کا بات کرنے سے گریز

ویب ڈیسک :امریکہ نے بھارت میں تاریخی بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر کی تعمیر سے متعلق بات کرنے سے گریز کیا ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل پریس بریفنگ کے دوران رام مندر کی تعمیر سے متعلق پوچھنے گئے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا ۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارت میں مذہبی آزادی کے معاملات کو دیکھ رہے ہیں جبکہ ہم آزادی اظہار اور مذہبی آزادی کی حمایت کرتے ہیں۔
ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکہ میں خالصتان ریفرنڈم پر تبصرہ نہیں کروں گا اور چین سمیت تمام ملکوں کی خواہش ہے بین الاقوامی بحری گزر گاہیں محفوظ رہیں۔

مزید پڑھیں:  ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو ناکامی ہوگی،آرمی چیف