لوئر دیر، پی ٹی آئی رہنماء ملک شفیع اللہ اور سید محبوب شاہ گرفتار

ویب ڈیسک: ضلع لوئر دیر میں مقامی پولیس نے پی ٹی آئی رہنماء اور سابق ایم این اے اور ایم پی اے کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق ملک شفیع اللہ اورسید محبوب شاہ پی ٹی آئی کے الیکشن آفس کا افتتاح کرنے جارہے تھے۔
قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے پی ٹی آئی کے دونوں حمایت یافتہ امیدواروں کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع لوئر دیر سے پی ٹی آئی رہنماء ملک شفیع اللہ خان اور سید محبوب شاہ کو تھانہ بلام بٹ منتقل کر دیا گیا ، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔

مزید پڑھیں:  طالبان کااقتدار :افغان لڑکیوں میں خودکشی کی شرح بڑھ گئی