مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمن کی "غیبی مدد”، سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے شروع

ویب ڈیسک:جمعیت علمائے اسلام ف کے سرابرہ مولانا فضل الرحمان کی حالیہ دنوں میں ایک ویڈیو سوشل میں وائرل ہوئی ہے جس میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنی کمائی کا ذریعہ غیبی مدد کو قرار دیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان کے اس انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے جا رہے ہیں۔ ان میں کچھ صارفین نے مولانا فضل الرحمان کی کمائی کا ذریعہ کرپشن، کچھ مدرسوں کا چندہ تو کچھ حقیقت میں غیبی مدد قرار دے رہے ہیں۔

سید انوار خان داوڑ نامی فیس بک اکاونٹ سے ہونے والی پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ ‘آپ کا ذریعہ معاش کیا ہے، مولانا صاحب نے کہا کہ غیبی مدد، واقعی نیک لوگوں کی غیبی مدد ہوتی ہے۔
ایم شہزاد خان نامی ایکس اکاونٹ نے سابقہ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں خواہش ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اللہ ہماری بھی ایسی غیبی مدد کرے۔
عمران الحق نامی فیس بک اکاونٹ سے کی گئی پوسٹ میں طنزیہ انداز سے لکھا گیا ہے کہ ‘ کرپشن کو مولانا فضل الرحمان کی زبان میں غیبی مدد کہتے ہیں، آپ لوگوں کی زبان میں کیا کہتے ہیں۔
دوسری جانب کچھ صارفین نے مولانا فضل الرحمان کے حق میں پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘ کیوں تنقید کی جارہی ہے، کیوں قران غلط کہتا ہے اللہ جیسے چاہئے بےحساب زرق دیتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایمل ولی خان عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر منتخب