36 سرکاری شعبوں میں اخراجات کیلئےحکومت سے 5 ارب روپے طلب

ویب ڈیسک: پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے36 سرکاری شعبوں بشمول صحت اورتعلیم کے محکموں کیلئے چار ماہ کے صوبائی بجٹ میں مختص5 ہزار ملین یعنی 5ارب روپے مانگ لئے ہیں۔
اس حوالے سے محکمہ خزانہ کو بھیجی گئی تجاویز کے مطابق محکمہ صحت کےلئے90کروڑ روپے، سڑکوں کی تعمیرات کیلئے60کروڑ روپے، ملٹی سیکٹوریل ڈویلپمنٹ کیلئے50کروڑ، واٹر کیلئے بھی 50 کروڑ روپے، محکمہ ابتدائی ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیم کیلئے35کروڑ روپے، پینے کے پانی اور گندے پانی کے نکاس کے منصوبوں کیلئے 25 کروڑ روپے، انرجی اینڈ پاور کیلئے بھی25کروڑ روپے فوری طور پر جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
پی اینڈ ڈی کی تجاویز کے مطابق ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیلئے35کروڑ اور لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ اور اربن ڈویلپمنٹ کیلئے20،20کروڑ روپے جاری کرنے، سپورٹس کیلئے5کروڑ روپے، زراعت،سیاحت، جنگلات اور مقامی حکومتوں کیلئے 10،10کروڑ روپے، انڈسٹریز کیلئے6کروڑ10لاکھ روپے اور محکمہ داخلہ وقبائلی امور کیلئے ساڑھے5کروڑ روپے جبکہ ریلیف اینڈ ری ہبلی ٹیشن کیلئے ساڑھے4کروڑ روپے اور اربن پالیسی یونٹ، لاءاینڈ جسٹس اور بورڈ آف ریونیو کیلئے چار، چار کروڑ روپے طلب کئے گئے ہیں۔
باقی محکموں کیلئے بھی محکمہ خزانہ کو فوری طور پر پیسے دینے کی درخواست کی گئی ہے۔ مجموعی طور پر پانچ ارب روپے جاری کرنے کی ڈیمانڈ ہے۔ دوسری جانب محکمہ خزانہ نے تاحال محکمہ منصوبہ وترقیات کی اس تجویز کے بارے میں کوئی جواب نہیں دیا ہے۔
یاد ر ہے کہ 36 سرکاری شعبوں میں اخراجات کےلئے حکومت سے 5 ارب روپے طلب کر لئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری