سزائے موت

امریکا میں مجرم کو نائٹروجن گیس کے ذریعے سزائے موت

ویب ڈیسک :امریکا میں پہلی مرتبہ مجرم کو نائٹروجن گیس کے ذریعے سزائے موت دے دی گئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست الاباما میں قتل کے مجرم کے پہنے ماسک میں نائٹروجن گیس چھوڑی گئی۔
اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ 40 منٹ سے بھی کم وقت میں اسمتھ کو مردہ قرار دے دیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسمتھ کو 1989 میں ایک مبلغ کی اہلیہ کو قتل کرنے پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔
خیال رہے کہ امریکی ریاستوں الاباما، اوکلا ہاما اور مسی سپی میں نائٹروجن گیس سے سزائے موت کی منظوری دی گئی ہے جبکہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے نائٹروجن گیس سے سزائے موت کو غیر انسانی فعل قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  طلباء کو افغانستان میں دہشتگردی کی تربیت دیئے جانے کا انکشاف