طلباء کو افغانستان میں دہشتگردی کی تربیت دیئے جانے کا انکشاف

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک دہشتگرد سے متعلق انکشافات سامنے آ گئیں۔
ذرائع کے مطابق طلباء کو افغانستان میں دہشتگردی کی تربیت دیئے جانے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ہلاک دہشتگرد نے جمرود میں دینی مدرسے کے چار طالبعموں کو اغواء کیا اور انہیں کالعدم تنظیم میں شامل ہونےکی ترغیب دی۔
اس حوالے سے سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ 25 اپریل کو آپریشن میں مطلوب دہشتگرد عظمت مارا گیا تھا جس کے سر کی قیمت لاکھوں میں مقرر تھی۔
دہشتگرد کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس نے جمرود میں 4 طلبا کو اغوا کیا اور بعد ازاں انہیں افغانستان منتقل کیا۔
پولیس حکام کے مطابق 2 طلباء کو افغانستان میں دہشتگردی کی تربیت دی جا رہی ہے جبکہ ایک طالبعلم کو افغانستان سے واپسی پر سکیورٹی فورسز نے دھر لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد عظمت کے سر کی قیمت لاکھوں میں مقرر تھی جو کہ سکیورٹی فورسز اور پولیس پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ جیسے خطرناک وارداتوں میں ملوث تھا۔

مزید پڑھیں:  قوم اور تاریخ سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو کبھی معاف نہیں کریگی، شہباز شریف