میزائل حملے کا دعوی

یمنی حوثی باغیوں کا برطانوی آئل ٹینکر پر میزائل حملے کا دعوی

ویب ڈیسک: یمن کے حوثی باغیوں نے خلیج عدن میں ایک برطانوی آئل ٹینکر پر میزائل حملے کا دعویٰ کیا ہے جس سے ٹینکر میں آگ لگ گئی۔
ذرائع کے مطابق یہ ایران کی جمایت یافتہ ملیشیا کا انٹرنیشنل میری ٹائم پر تازہ ترین حملہ ہے۔
واضح رہے یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغی ملک کے زیادہ آبادی والے حصے کا کنٹرول رکھتے ہیں اور بحیرہ احمر میں وقتاً فوقتاً تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔
یاد رہے حوثی باغیوں نے یمن کے قریب سمندر میں یہ حملے گزشتہ برس نومبر کے وسط میں شروع کئے تھے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ یہ غزہ پر اسرائیل حملے کے جواب میں کئے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزارتوں اور ڈویژنز کو پروفیشنلز کی تلاش کا اختیار مل گیا