ایران میں دہشتگردی، 9 پاکستانی مزدور قتل، تحقیقات شروع

ویب ڈیسک: ایران میں دہشتگردی واقعہ رونما، 9 پاکستانی مزدور قتل کر دیئے گئے جس کی تحقیقات ایران نے خود شروع کر دی ہے۔
اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد ایرانی بلوچستان کے شہر سراوان میں ایک گھر پر حملہ آور ہوئے اور انہوں نے 9 پاکستانیوں کو بے دردی سے قتل کر دیا ، ان مقتولین کا تعلق پاکستانی پنجاب سے ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ یہ قتل کیے جانے والے افراد مزدوری کے لئے ایران گئے تھے۔ ایرانی سرحدی پولیس اس واردات کی تحقیقات کررہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افراد میں سے 2 کی شناخت اشفاق اور عثمان کے نام سے ہوئی ہے تاہم دیگر کی شناخت تاحال نہ ہو سکی۔
ذرائع کے مطابق ایران میں حالیہ دہشتگردی واقعہ میں 9 پاکستانی مزدور قتل کر دیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کی لاہور میں مریم نواز سے ملاقات