لکی مروت، پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، 3 شدت پسند ہلاک

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت کے تھانہ شہباز خیل کی حدود تتر خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ طور پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ اس مشترکہ آپریشن میں 3 شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں اور پولیس کے درمیان ہونیوالی فائرنگ میں ایک راہگیر زخمی ہوا۔
ترجمان کے مطابق پولیس اور شدت پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ تبادلہ ہوا جو کافی دیر تک جاری رہا۔
شدت پسندوں کی گرفتاری کیلئے پولیس اوعر سی ٹی ڈی نے مشترکہ طور پر آپریشن کے دوران علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
یاد رہے کہ پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں‌3 شدت پسند ہلاک ہو گئے.

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل، گھریلو تنازعہ پر چچا زاد بھائیوں میں فائرنگ، ایک جاں بحق