مالاکنڈ، تیز رفتار کار راہگیروں پر چڑھ دوڑی، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع مالاکنڈ میں تیز رفتار کار راہگیروں پر چڑھ دوڑی، اس واقعہ میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے جبکہ ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ضلع مالاکنڈ کے مرکزی شہر بٹ خیلہ میں بائی پاس روڈ پر پیش آیا۔
یہ واقعہ بھی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، بٹ خِیلہ کے قریب ایک تیز رفتارموٹرکار نے راہ چلتے راہگیروں اور موٹرسائیکل سوارکو انتہائی تیز رفتاری کے باعث کچل دیا۔
اس واقعہ کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
اس خونیں واردات کے بعد ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
یاد رہے کہ ملاکنڈ لیویز نے واقعہ کی تحقیقات اور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کر دیئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدنوں کو مبارکباد