پاکستان سے تعاون

امریکہ نے حوثیوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے تعاون مانگ لیا

ویب ڈیسک :امریکہ نے یمن کے حوثی باغیوں کے حملے سے نمٹنے کے لئے پاکستان سے تعاون مانگ لیا ہے ۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی اردو ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوی انٹرنیشنل کمبائن میری ٹائم فورس کی موثر رکن ہے۔
مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہا کہ پاکستان سے بحیرہ احمر میں کشیدگی پر رابطے میں ہیں، حوثیوں کے حملوں سے خطے کی تجارت متاثر ہورہی ہے۔
مارگریٹ میکلاؤڈ کا کہنا تھا کہ خطے کے تمام ممالک بشمول پاکستان کو امریکا اور برطانیہ کی نئی ٹاسک فورس کے تحت قائم کیے جانے والے خوشحالی محافظ آپریشن کا ساتھ دینا چاہیے۔ بحری جہازوں کی آمد و رفت کو محفوظ بنانے کیلئے یمنی گروپ کے خلاف آپریشن کررہے ہیں
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو یمن کے عوام کی مشکلات کا احساس ہے‘ خطے کے دیگر ممالک حوثیوں کے خلاف ٹاسک فورس میں شامل ہوں تو خوش آمدید کہیں گے۔
امریکا کا کہنا ہے کہ اسرائیل سمیت خطے کے تمام ممالک کو غذائی قلت سے بچانا چاہتے ہیں‘حوثی باغیوں کے حملوں سے پورے خطے کی تجارت کو خطرات لاحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حوثی باغیوں کے خلاف حکمت عملی جارحانہ نہیں ہے، جبکہ امریکا نے حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے کو دفاعی قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں:  امدادی سامان غزہ لیجانے والے ٹرکوں پر اسرائیلی شدت پسندوں کا حملہ