اسرائیل بھر میں مظاہرے

اسرائیل بھر میں مظاہرے‘وزیراعظم نیتن یاہو کی برطرفی کا مطالبہ

ویب ڈیسک :اسرائیل میں ہزاروں افراد وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر آگئے ‘غزہ میںجاری جنگ کے دوران نیتن یاہو کی برطرفی اور قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کیا۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق، کپلان اسکوائر میں سینکڑوں لوگوں کو پولیسنے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے منتشر کیا اور مظاہرین کا سامان ضبط کر لیا جبکہ متعدد مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا گیا
اسرائیل کے کئی دوسرے علاقوں میں بھی احتجاجی مظاہروں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جن میں حکومت کی برطرفی اور غزہ میں قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ 100 سے زائد اسیران حماس کی تحویل میں ہیں۔
اسرائیلی نشریاتی ادارے اور یدیوتھ احرونوت کے مطابق یروشلم، حیفہ، قیصریہ، کیفر ساوا، ریہووٹ اور بیر شیبہ میں بھی مظاہرے کیے گئے۔

مزید پڑھیں:  ایف بی آر کی تاجر دوست سکیم میں‌رجسٹریشن تاریخ بڑھانے کا امکان