مبینہ موت

خیبر پولیس کے اہلکار کی مبینہ موت ،گھر کے اندر مردہ پایا گیا

ویب ڈیسک :ضلع خیبر پولیس کے اہلکار مبینہ موت‘ گھر کے اندر مردہ پایا گیا ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر کے مطابق محمد ولی گھر کے اندر مردہ پایا گیا جس کی نعش فوری طورپر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی گئی۔
ڈی پی او سلیم عباس کلاچی نے مزید بتایا کہ واقع کے حوالے سے تفتیش جاری ہے تاہم قتل اورخودکشی کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد حتمی رپورٹ شائع کی جائے گی ۔

مزید پڑھیں:  سوات، وین کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 16 مسافر زخمی