پی کے 8 پر کانٹے دار مقابلہ متوقع، 16 امیدوار مدمقابل

ویب ڈیسک: ضلع سوات کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 8 پر کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے. اس نشست پر 16 امیدوار مدمقابل آ گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حلقہ سے تحریکِ انصاف سے تعلق رکھنے والے تین آزاد امیدوار بھی مدِ مقابل ہیں، جن میں حمید الرحمان، سابق ایم پی اے حاجی فضل مولا اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے والدسعید اللہ شامل ہیں۔
حلقہ پی کے 8 پر اے این پی سے افتخار احمد، ن لیگ سے حاجی جلات، پیپلز پارٹی سے اختر علی، جماعت اسلامی سے رحمت علی اور تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے عبدالغفورکے درمیان مقابلہ ہوگا۔
اس حلقہ میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 209308 ہے جن میں113467 مرد اور 95841 خواتین وو ٹر شامل ہیں۔ 8 فروری کے انتخابات کے لئے اس حلقہ میں 138 پولنگ سٹیشن اور464 پولنگ بوتھ بنائیں جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  خضدار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، سینئر صحافی سمیت 3 افراد شہید