سیفن چوکی حملہ کیس کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

ویب ڈیسک: سیفن چوکی حملہ کیس کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق بڈھ بیر میں پولیس مقابلہ کے دوران چوکی سیفن میں فائرنگ کرکے کانسٹیبل عامر غلام کو شہید کرنے والا ملزم ہلاک ہو گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سیفن چوکی میں زیر حراست ملزم نے تھانے کے اندر سے بندوق نکال کر پولیس اہلکار عامر غلام کو شہید کیا اور پھر موقع سے فرار ہو گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق سی سی پی او سید اشفاق انور اور ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے نوٹس لیتے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی۔
پولیس ٹیم نے انٹیلی جنس بنیادوں پر چھاپہ زنی کا سلسلہ جاری رکھا جس کی نگرانی ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی خود کر رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق دوران چھاپہ زنی ملزم کے ٹھکانے کی نشاندھی کی گئی اور پولیس ٹیم نہایت حکمت عملی کیساتھ موقع پر پہنچی تو پہلے سے مسلح ملزم نے فائر کھول دیا۔
سیفن چوکی سے فرار ملزم کی فائرنگ کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کراس فائرنگ کی اس دوران ملزم پولیس کی گولی سے لگ کر ہلاک ہوگیا۔
یاد رہے کہ ملزم مجاہد ولد سبزعلی کے قبضے سے کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان کے مارچ سے سختی نہیں کریں گے: رانا ثنا اللہ