مشرقِ وسطیٰ کشیدگی

امریکا مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا، جو بائیڈن

ویب ڈیسک: وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ امریکا مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا، امریکا کو مشرق وسطیٰ میں وسیع جنگ کی ضرورت نہیں ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا نے طے کرلیا ہے کہ اردن حملے میں تین فوجیوں کی ہلاکت پر جواب کیسے اور کب دینا ہے۔
قبل ازیں امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اردن میں امریکی فوجی بیس پر ایک ہی ڈرون حملہ ہوا تھا، ہمیں معلوم ہے کہ ان گروپوں کے پیچھے ایران ہے۔
یہ بھی یاد رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن اور برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے اردن ڈرون حملے میں تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور درجنوں کے زخمی ہونے پر ایران پر حملے کا الزام عائد کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  بونیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ماں بیٹا جاں بحق