شہروں میں آپریشن

پنجاب میں سی ٹی ڈی کا کئی شہروں میں آپریشن، 5دہشتگرد گرفتار

ویب ڈیسک: پنجاب میں سی ٹی ڈی کا کئی شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5دہشتگرد گرفتار کر لئے۔
سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق کئی شہروں میں 70 آئی بی اوز آپریشن کئے، یہ کارروائیاں میانوالی، حافظ آباد، اوکاڑہ اور جہلم میں کی گئیں۔
دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد گرفتار کرلئے۔
سی ٹی ڈی ترجمان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، 2 آئی ای ڈی بم، 10 ڈیٹونیٹر، اسلحہ اور نقدی برآمد کرلی گئی۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ دہشت گرد مختلف اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نےعمران خان کےقتل کی سازش کاخدشہ ظاہرکردیا