تمام پارٹیوں کے اتحاد کے باوجود کامیابی ہماری ہوگی، اسد قیصر

ویب ڈیسک: سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا ورکرز کنونش سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اپنے جلسوں میں پٹھانوں کو دہشتگرد اور بیوقوف کہتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف پٹھانوں کے بارے میں بات کرنے سے پہلے اپنی پارٹی میں شامل پٹھانوں کے بارے میں بھِی سوچ لے۔
اسد قیصر نے ورکرز کنوشن میں مولانا فضل الرحمان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پانچ سال حکومت میں رہنے کے باوجود آپ نے کونسا اسلامی نظام قائم کیا ہے، مولانا صاحب آپ کونسی حکومت میں شامل نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب کو اسلام نہیں اسلام اباد چاہئَ جبکہ آزادی کی جنگ صرف بانی پی ٹی آئی لڑیں گے۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بتایا کہ بلاول بھٹو بھی اپنی تقاریر میں موقع ملنے کا کہتا ہے، ان کی پارٹی کو بھی حکومتیں ملک چکی ہیں۔ بتائیں آپ نے کیا دیا ہے ملک کو۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں جتنا بھی زور لگا لیں سب کچھ 8 فروری کو سامنے آ جائے گا۔ انہوں نے پی ڈی ایم میِں شامل تمام جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا شروع کیا گیا صحت کارڈ بھی آپ نے بند کرا دیا، انشاء اللہ ہم اسے دوبارہ شروع کریں گے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ موجودہ الیکشن ایک جنگ ہے جس میں تمام پارٹیاں ایک طرف اور ہم دوسری طرف ہیں، پھر بھی کامیابی ہماری ہی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے نجکاری میں غیر ملکی کمپنیوں کی عدم دلچسپی