نوشہرہ، میں جو وعدہ کرتا ہوں پورا کر کے دکھاتا ہوں، پرویز خٹک

ویب ڈیسک: سابق وزیراعلیٰ اور چیئرمین پی ٹی آئِی پارلیمنٹیرین پرویز خٹک نے ضلع نوشہرہ کی تحصیل جھانگیرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن میں حصہ لینے کا میرا ایک مقصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ نوشہرہ کے ہر گلی کوچے تک بنیادی سہولیات پہنچاوں، بدقسمتی سے پی ڈی ایم کی حکومت نے تمام ترقیاتی کام آتے ہی روک دیئے تھے جس کی وجہ سے یہ علاقہ ترقی نہ کر سکا۔
انہوں نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا وعدہ ہے کہ کامیاب ہو کر ایک بار پھر ترقی کا سفر شروع کریں گے۔ عوام کو اپنی سابق کارکردگی یاد کراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق دور میں 300 گاوں تک میں نے سوئی گیس پہنچائی، میں جو وعدہ کرتا ہوں پورا کر کے دکھاتا ہوں۔
انتخابی مہم کے دوران دیگر سیاسی رہنماوں کو نشانے پر رکھتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ تین سو یونٹ یا تنخواہ ڈبل کرانے والے جھوٹ بول رہیں ہیں، پورا ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو ہم نوشہرہ سے اپنی پارتی کی تمام سیٹیں جیت کر جشن منائیں گے۔

مزید پڑھیں:  حلقہ این اے 44: فاتح اور ہارنے والے رہنماء صوبے کے حکمران بن گئے