پی ٹی آئی حکومت بے روزگاری کے ایجنڈے پر کار بند رہی، مولانا فضل الرحمان

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وڈیرہ اور خان کلچر سے عوام کو ہم نے آزادی دی۔
ان کا کہنا تھا ککہ یہاں کی اقوام کیلئے جمعیت علمائے اسلام کوئی نئی جماعت نہیں، یہ 100 سالہ قربانیوں سے بھری ایک تحریک ہے۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انگریز تو یہاں سے چلے گئے لیکن ان کے غلام ابھی تک یہاں موجود ہیں۔ آج ہم دوبارہ یہ زمین انہیں حوالے نہیں کر سکتے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 75 سال گزرنے کے باوجود بھی ملک پر ظلم، مفلسی اور بے روزگاری کا راج ہے۔ جمیعت علمائے اسلام نے وڈیرہ اور خان کلچر سے عوام کو آزادی دلائی۔
انہوں نے کہا کہ جمعیت مظلوم طبقے کی نمائندگی کرنے والی جماعت ہے، یہ ایک تحریک ہے۔ آج کا جلسہ تاریخ یاد رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کا روزگار ختم کرنے کے ایجنڈے پر کار بند رہی۔ کامیابی سے قبل انہوں نے اعلان کیا کہ لوگوں کو ایک کروڑ نوکریاں دیں گے، 50 لاکھ گھر بنائِں گے لیکن الٹا انہوں نے 50 لاکھ گھر مسمار اور لوگوں کو بے روزگار کر دیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کی مراعات اور الاؤنسز میں اضافے کی منظوری