الیکشن منیجمنٹ سسٹم

الیکشن منیجمنٹ سسٹم ہیک کرنے کا خدشہ بے بنیاد ہے، الیکشن کمیشن

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن کے حکام نے کہا ہے کہ الیکشن منیجمنٹ سسٹم (ای ایم سی) ہیک کرنے کا خدشہ بے بنیاد ہے۔
الیکشن کمیشن حکام کے مطابق عام انتخابات کے نتائج کی ترسیل کیلئے الیکشن مینیجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) استعمال کیا جائے گا۔
حکام نے واضح کیا کہ انتخابی نتائج مرتب کرنے کے لیے اس بار 32 کروڑ روپے سے زائد لاگت سے نجی کمپنی سپائر سے خصوصی سافٹ ویئر تیار کروایا ہے۔
الیکشن مینیجمنٹ سسٹم صرف پولنگ ڈے پر استعمال ہوگا۔ یہ سسٹم آر او کی سطح پر نتائج کی تدوین وترتیب کیلئے بنایا گیا ہے۔ انتخابی عمل کے بعد اس سسٹم میں فارم 45 اور فارم 47 کا ڈیٹا فیڈ کیا جائے گا۔
پریذائڈنگ افسران اپنے موبائل پر ای ایم ایس ایپلی کیشن کے ذریعے فارم 45 کی تصویر آر اوز کو بھیجیں گے۔ اگر تصویر شیئر نہ ہوسکی تو پریذائڈنگ افسران خود نتیجہ لے کر آر اوز کے پاس جائے گا۔
حکام نے ای ایم ایس کو ہییک کیے جانے کے حوالے سے خدشات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سوفٹ ویئر جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ اس کے سیکورٹی فیچرز غیرمعمولی ہیں۔

مزید پڑھیں:  سدھوموسے والا کیس کا مرکزی گینکسٹر امریکہ میں قتل