غیرملکی اسلحے

پاکستان کی سرزمین پر غیرملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت پھر منظرعام پر

ویب ڈیسک: پاکستان کی سرزمین پر افغانستان سے لائے جانیوالے غیرملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت ایک بار پھر منظرعام پر آگئے۔
افواج پاکستان گزشتہ دو دہائیوں سے ٹی ٹی پی کیخلاف دہشتگردی کی جنگ لڑ رہی ہے۔
یہ بات سب پر عیاں ہے کہ ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کو افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ دستیاب ہے۔
ٹی ٹی پی کو ہتھیاروں کی فراہمی نے خطے کی سلامتی کو خاطرخواہ نقصان پہنچایا ہے، بالخصوص پاکستان میں دہشتگردی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
29 جنوری کو ضلح شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں دہشتگرد نیک من اللہ کو جہنم واصل کیا گیا۔
دہشتگرد سے برآمد ہونے والا اسلحہ امریکی ساخت کا تھا جس میں M-4 Carbine اور دیگر اسلحہ شامل تھا۔
22 جنوری کو ضلع ژوب کے مقام سمبازا پر 7 دہشتگردوں کو سیکورٹی فورسز نے جہنم واصل کیا۔
دہشتگردوں سے برآمد ہونے والا اسلحہ غیرملکی ساخت کا تھا جس میں M-16/A2، AK-47، سلیپنگ بیگز، ہینڈ گرنیڈز اور دیگر اسلحہ شامل تھا۔
19 جنوری کو ضلع میران شاہ میں پاک افغان سرحد پر بچی سر کے مقام پر میں سرحد پار کرنے والے 2 دہشتگردوں کو سیکورٹی فورسز نے جہنم واصل کیا۔
دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا اسلحہ غیر ملکی ساخت کا تھا جس میں M16/A4 AK-47 اور دیگر اسلحہ شامل تھا
افغان دہشت گرد پاکستان میں داخل ہونے کی کوشیش کررہے تھے۔
31 دسمبر کو بھی خیبر پختونخوا ضلع باجوڑ میں پاک افغان سرحد پار کرنے والے 3 دہشتگردوں کو سیکورٹی فورسز نے جہنم واصل کیا۔
اِن دہشتگردوں سے بھی M4 Carbine (امریکی ساخت) اور دیگر اسلحہ بر آمد ہوا۔

مزید پڑھیں:  حکومت نے بلند شرح سود پر 57کھرب36 ارب کا قرضہ لیا