پاسپورٹ کا بحران

ملک میں پاسپورٹ کا بحران سنگین، شہریوں کو شدید مشکلات

نارمل پاسپورٹ 2 ماہ یا اس سے زیادہ تاخیر سے ملنے کی وجہ سے شہری بھاری فیس دے کر ارجنٹ پاسپورٹ بنوانے پر مجبور ہوگئے
ویب ڈیسک: ملک میں پاسپورٹ کا بحران سنگین ہو گیا جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے عوام سے زیادہ پیسے لینے کا نیا طریقہ استعمال کرنا شروع کر دیا۔
نارمل پاسپورٹ 2 ماہ یا اس سے زیادہ تاخیر سے ملنے کی وجہ سے شہری بھاری فیس دے کر ارجنٹ پاسپورٹ بنوانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
نومبر میں بننے کیلئے دئیے گئے پاسپورٹ فروری میں دو ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی نہیں مل رہے۔
نارمل فیس والے پاسپورٹ 20 دن کے بجائے 60 سے 65 روز کے بعد جبکہ ارجنٹ فیس والوں کو 15 روز میں اور فاسٹ ٹریک کو 2 روز میں پاسپورٹ فراہم کئے جانے لگے تاکہ عوام سے ارجنٹ اور فاسٹ ٹریک کی مد میں زیادہ سے زیادہ ریونیو حاصل کیا جائے۔
محکمے نے نارمل فیس کے تحت پاسپورٹ بنوانے والوں کو 2، 2 ماہ انتظار کی سولی پر لٹکانا شروع کر دیا اور پاسپورٹ تاخیر سے ملنے کے باعث لوگ اب نارمل فیس کے بجائے ارجنٹ بنیادوں پر بنوانے کے لیے زیادہ فیس دینے پر مجبور کر دئیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کینگروز سکواڈ کا اعلان، مچل مارش کپتان مقرر