کراچی میں بارش

کراچی میں جاری بارش سے محکمہ موسمیات بھی ششدر

ویب ڈیسک: کراچی میں وقفے وقفے سے جاری بارش نے محکمہ موسمیات کو بھی حیران کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے یہ بارش غیر معمولی ہے، ہمیں اتنی تیز بارش کی اْمید نہیں تھی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی کی شارع فیصل، پی اے ایف فیصل بیس پر 75 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ملیر ہالٹ میں 64 ملی میٹر، سرجانی ٹاون میں 63.8 ملی میٹر اور کیماڑی میں 55 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
تیز بارش کے باعث کراچی کی بیشتر سڑکیں ڈوب گئیں۔
کورٹ روڈ، سندھ اسمبلی، اکبر روڈ اور اطراف کی سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں،
برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ سے ملحقہ سڑک اور اطراف کے راستے دریا کا منظر پیش کرنے لگے۔

مزید پڑھیں:  ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری