برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کینسر کے مرض میں مبتلا

ویب ڈیسک: برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کینسر کے موذی مرض کا شکار ہو گئے ہیں جس کی تصدیق بکنگھم پیلس نے بھی کر دی ہے۔
بکنگھم پیلس ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی بادشاہ چارلس کا باقاعدہ علاج شروع کر دیا گیا ہے۔ اپنے علاج کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ وہ پرامید ہیں کہ جلد ہی دوبارہ اپنی ذمہ داریوں پر لوٹ آئیں گے جس کے وہ شدت سے منتظر ہیں۔
اس حوالے سے بکنگھم پیلس کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ جس میں بتایا گیا ہے کہ وہ اپنی عوامی تقریبات ملتوی کر دیں گے جبکہ ریاستی و آئِینی کردار ادا کرتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  نگران حکومت کا گندم درآمد سیکنڈل میں ملوث ہونا انتہائی شرمناک ہے ،پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز