آزاد اُمیدوار

قومی وصوبائی اسمبلیوں کے متعدد آزاد اُمیدواروں کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت

ویب ڈیسک: 12فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے 8 آزاد امیدواروں نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے ہیں۔
مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے آزاد اُمیدواروں میں این اے 48 سے راجہ خرم نواز، این اے 54 سے بیرسٹر عقیل ملک اور این اے 146 سے منتخب ہونے والے پیر ظہور حسین قریشی شامل ہیں۔
دوسری جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 189 سے آزاد امیدوار سردار شمشیر مزاری، این اے 253 سے آزاد امیدوار بیرسٹر میاں خان بگٹی اور پنجاب کے حلقہ پی پی 48 سے آزاد امیدوار خرم ورک، حلقہ پی پی 49 سے آزاد امیدوار رانا محمد فیاض نے اور پی پی 240 سے آزاد امیدوار محمد سہیل نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی۔

مزید پڑھیں:  حج کوٹہ رواں برس بھی پورا استعمال نہیں کر سکیں گے، سید عطاء الرحمٰن