ایمل ولی خان

انتخابی نتائج کو کسی صورت نہیں مانتے‘ایمل ولی خان

پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار خان نے حیدر ہوتی کا استعفا قبول کرلیا ہے‘میاں افتخار حسین
ویب ڈیسک :عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج کو کسی صورت نہیں مانتے‘وہ تمام حلقے کھولے جائیں جہاں اے این پی دوسرے نمبر پر ہے ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے صوبائی سربراہ کا کہنا تھا کہ 8 فروی 2024 بدترین انتخابات روزاول سے واضح تھے، اے این پی سمیت پی ٹی آئی کے وزارت اعلیٰ کے امیدواروں کو بھی ہروایا گیا،بلوچستان جیسے کٹھ پتلی حکومت بنانے کی تیاریاں کی گئی ہیں ۔
8 فروری سودا گری کا بازار لگ رہا تھا‘کمپرومائیز کے تحت ازاد امیدواروں کے ساتھ پہلے سے ڈیل کرکے کامیاب کروایاجبکہ ڈیل نہ کرنے والوں کو پارلیمان سے باہر کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مثالیں پیش کرسکتا ہوں جنہوں نے کروڑوں روپے کے عوض سیٹیں جیتیں،چھٹے ساتویں نمبر پر انے والوں کو جتوا دیاحیات آباد سے ایک افغان نیشنل جیت کر ممبر بن گیا ہے۔
الیکشن کمیشن اور عدلیہ سمیت پورا نظام مفلوج ہے، جو لوگ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگارہے ہیں وہی ملک کودیمک کی طرح کھا رہے ہیں،اب اور نہیں چلے گا،ہھماری تقدیر میں بولٹ اور بیلٹ ہے۔
ایمل ولی کا مزید کہنا تھا کہ محسن داوڑ براہ راست فائرنگ سے زخمی ، چار جاں بحق ہوئے،وزیرستان میں ایسے بندے کو لایا گیا جو خود چل بھی نہیں سکتا۔
انہوں نے کہا کہ میں آج سے آئینی اور جمہوری کردار ادا کرتا رہوں گا ‘18 ویں ائینی ترمیم کو رول بیگ کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں بنایا جائےگا، آج جو بندہ 18 ویں آئینی ترمیم کی بات کررہا ہے وہ دیکھ لیں وہ پختونوں کے خلاف باتیں کرتا تھا۔
میں پارلیمان کی کوئی ضرورت نہیں، خدائی خدمتگار بن کر خدمت کرینگے، پارلیمانی جمہوری سیاست کا راستہ بدلنے کا نتیجہ ٹھیک نہیں ہوگا،نتائج کو کسی صورت ماننے کو تیار نہیں۔
ایمل ولی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا ووٹ ہے تو چارسدہ میں پی ٹی آئی امیدوار چار ہزار ووٹ لیتا ہے، ایک امیدوارکے 38 ہزار ووٹ کو ایک لاکھ 38 ہزار پر پہنچادیا۔ جعلی ووٹ ڈال کر ممبران کو کامیاب کیا گیا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام وہ حلقے کھولیں جہاں اے این پی دوسرے نمبر پر ہے،مطالبات نہ مانے گئے تو جلد سڑکوں پر ہونگے۔
اس موقع پر میاں افتخار کا کہنا تھا کہ پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار خان نے حیدر ہوتی کا استعفا قبول کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈبلن، ٹی 20 سیریز پاکستان کے نام، آئرلینڈ کو شکست