خیبر پختونخوا بارش

خیبر پختونخوا میں بارش و برفباری کا امکان ‘انتظامیہ کو الرٹ جاری

ویب ڈیسک :محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں بارشوں،تیز ہواؤں اور بالائی اضلاع میں برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے بارشوں و برفباری کا سلسلہ 18 سے 20 فروری تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا ۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے نیا مراسلہ جاری کردیا۔
ڈی جی پی ایم اے محمد قیصر خان نے بارشوں اور برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی ۔
مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ برفباری اور بارشوں سے لینڈسلائیڈنگ کاخدشہ ہے‘حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے اور احتیاتی تدابیر اختیار کی جائیں ۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اورسڑک کی بندش کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں۔
حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار ‘ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  صوبے کے حقوق لئے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور