اے این پی پی ٹی آئی

اے این پی نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے معذرت کرلی

ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کرنے سے معذرت کرلی۔
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے اس حوالے سے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماء اسد قیصر نے رابطہ کر لیا ہے تاہم ہمارا موقف ہے کہ خیبر پختونخوا میں دھاندلی کے ذریعے پی ٹی آئی کو حکومت دی گئی ہے۔
اپنے بیان میں میاں افتخار کا کہنا تھا کہ یہاں پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا گیا اور ہمیں ہرایا گیا، ان حالات میں پی ٹی آئی کے ساتھ بحیثیت جماعت مذاکرات موزوں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اے این پی انتخابات میں دھاندلی، نتائج میں تبدیلی اور پیسوں کے استعمال کے خلاف احتجاج کا اعلان کرچکی ہے۔

مزید پڑھیں:  دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیاگیا