پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

ویب ڈیسک :نئی حکومت بننے سے پہلے ہی نگران حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 275 روپے 62 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت میں 287 روپے 33 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
وزارت خزانہ نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  سم بندکرناہمارے فریم ورک سے مطابقت نہیں رکھتا، پی ٹی اے