روس کا سب سے بڑا جہاز سیزر کونیکوف تباہ کر دیا، یوکرائن

ویب ڈیسک: یوکرینی وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یوکرین کی فوج نے بحیرہ اسود میں روسی بحریہ کے سب سے بڑے جہاز سیزر کونیکوف کو تباہ کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یوکرینی مسلح افواج اور امور دفاع کے تعاون سے بحیرہ اسود میں روسی بحریہ کے سب سے بڑے جہاز سیزر کونیکوف کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے۔
یوکرینی وزارت دفاع کی جاری کردہ فوٹیج میں یہ حملہ واضح دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم ابھی تک روس کی جانب سے اس واقعہ کی تصدیق نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں:  بیٹے کو افغانستان لے جا کر غلط تربیت دی گئی: والد نظام الدین