مخلوط حکومت

خیبر پختونخوا:پی ٹی آئی کا جے یو آئی کیساتھ حکومت بنانے پر غور

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے جماعت اسلامی کے انکار کے بعد خیبر پختونخوا میں جے یو آئی کے ساتھ ملکر حکومت بنانے پر غور شروع کردیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی خیبرپختونخوا اسمبلی میں نشستیں موجود ہیں جس کے بعد پی ٹی آئی کا جے یو آئی کے ساتھ کے پی میں مخلوط حکومت بنانے کا امکان ہے۔
ذرائع پی ٹی آئی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مولانا اور ہم الیکشن سے متعلق تحفظات پر ایک صفحے پر ہیں، کل پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف کی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کا پیغام بھی مولانا فضل الرحمان کو پہنچایا گیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسد قیصر کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی اور پی ٹی آئی نے وزیراعظم کے امیدوار عمر ایوب کیلئے جے یو آئی ف سے ووٹ مانگا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا ہے کہ پریس کانفرنس میں مولانا کا نام لیکر کہا جائے کہ ہم ان سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:  سدھوموسے والا کیس کا مرکزی گینکسٹر امریکہ میں قتل