القادر ٹرسٹ کیس

القادر ٹرسٹ کیس:عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک:اسلام آباد ہائیکورٹ میں القادرٹرسٹ کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔
جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل بنچ تشکیل دے دیا گیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ 26 فروری کو سماعت کرے گا۔
احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی، بانی پی ٹی آئی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاراچنار، تری منگل سکول کے واقعے کو 1 سال مکمل، قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ