مریم نواز

5 سال بہت کم لیکن ہمیں کام زیادہ کرنا ہے،مریم نواز

ویب ڈیسک: پنجاب کی پہلی نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ آج سے پنجاب کے نئے عہد کا آغاز ہوگا ، 5 سال بہت کم ہیں لیکن ہمیں کام بہت زیادہ کرنا ہے۔
جاتی امرا لاہور میں نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے لیے 16 ماہ کی حکومت میں مشکل فیصلوں کے بعد یہ انتخابات مشکل تھے لیکن عوام نے ہمیں واضح مینڈیٹ دیا ہے۔
پہلی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تمام اراکین کو خوش آمدید کہتی ہوں اور کامیابی حاصل کرکے اسمبلی میں پہنچنے پر مبارک باد دیتی ہوں، مسلم لیگ(ن) کو صوبائی اسمبلی میں بڑی اکثریت ملی ہے اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد صوبائی اسمبلی میں منتخب ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب اراکین اسمبلی عہد کریں گے کہ آج سے پنجاب کے نئے عہد کا آغاز ہوگا، جس کی بنیاد نواز شریف نے 80 میں رکھی تھی اور شہباز شریف نے پنجاب میں عوام کی خدمت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں اور راستہ چھوڑا ہے اور سب کا تعاون ہوگا تو ہم بھی خدمت کے نئے ریکارڈز قائم کریں گے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ کہ پچھلے 5 سال میں 2018 سے 2022 تک کی حکومت میں پنجاب میں سوتیلے کا سلوک کیا گیا ہے اور نظر انداز کیا گیا ہے، سڑکوں بنی تھی وہ ٹوٹی ہوئی ہیں، کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں کوڑے کے انبار نہیں لگے ہوں، ایک ایک فائل، ایک ایک تعیناتی اور تبدیلی پر کرپشن تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے مفت علاج اور ادویات کی سہولت عوام سے واپس لی گئی، 2015 یا 2016 میں نواز شریف نے پاکستان کا پہلا صحت کارڈ شروع کیا، جس کو احسن انداز میں چلایا اور اس میں کوئی کرپشن کی شکایت نہیں ملی، صحت پروگرام میری ذمہ داری تھی۔
نامزد وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارے لیے چیلنجز بہت زیادہ ہیں، 5 سال بہت کم ہیں لیکن ہمیں کام بہت زیادہ کرنا ہے، جس کے لیے جامع پروگرام بنایا ہے، جس کی تفصیلات سب کو دی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشتگرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک