ادویات

جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ

ویب ڈیسک :نگران وفاقی حکومت نے جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق ڈریپ کی جانب سے حکومت کو 262 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھجوائی گئی تھی ۔
حکومت نے ان میں سے 146 جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیاہے جس نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے ۔
جن دواو¿ں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ان میں کینسر کی ادویات، ویکسینز اور اینٹی بائیوٹک شامل ہیں۔
لسٹ میں شامل 116 ادویات کی قیمتیں فارماسیوٹیکل کمپنیاں از خود بڑھائیں گی کیونکہ حکومت نے گزشتہ روز ادویات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی اجازت دی تھی۔
حکومت اب صرف نیشنل اسینشل میڈیسنز لسٹ میں شامل 464 ادویات کی قیمتوں پر کنٹرول رکھے گی۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل 10:پلے آف میچزکیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز