یوسف رضا گیلانی

یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینٹ کیلئے مضبوط امیدوار

ویب ڈیسک:پیپلز پارٹی کی جانب سے چیئرمین سینٹ کے لئے ناموں پر مشاورت، یوسف رضا گیلانی مضبوط امیدوار کے طورپر سامنے آسکتے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے پائے جس کے مطابق چیئر مین سینیٹ پیپلزپارٹی اور ڈپٹی چیئر مین ن لیگ کا ہوگا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی ن لیگ اور ڈپٹی اسپیکر پیپلزپارٹی کا ہوگا۔
ذرائع نے بتایاکہ بلوچستان کا وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہوگا، ن لیگ اورپیپلزپارٹی مل کرحکومت بنائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے چیئرمین سینیٹ کے لیے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی موسٹ فیورٹ امیدوار ہیں۔
ذرائع کے امیدوار یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ہوئے، ان کی ابھی 3سال مدت رہتی ہے، چیئرمین سینیٹ بننے کی صورت میں وہ قومی اسمبلی کی سیٹ چھوڑ دیں گے۔

مزید پڑھیں:  پہلا پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند پر روانہ