اسرائیل کیخلاف فیصلے، آئی سی جے کی راہ میں مشکلات بڑھنے لگیں

ویب ڈیسک: اسرائیلی ہٹ دھرمی اور میں نہ مانوں کی رٹ کے باعث نہ صرف فلسطینی علاقے بلکہ اس کے آس پاس کے دیگر ممالک بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ رفاح سرحد کے علاوہ یمن اور شام سمیت تہران کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے بین الاقوامی عدالت انصاف (آئِی سی جے) اس ہفتے 52 ممالک سے اسرائیلی قبضے کی قانونی حیثیت پر دلائل سن رہا ہے۔ اس میں کئی اہم فیصلے متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق امریکہ کی جانب سے آئی سی جے پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ فلسطینی سرزمین سے اسرائیلی افواج کے غیر مشروط انخلاء کا حکم نہ دے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 29 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 70 ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیاگیا