وزیر اعلیٰ پنجاب ، مریم نواز یا رانا آفتاب، فیصلہ کل ہوگا

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب کے اہم منصب کیلئے امیدوار کا انتخاب کل کیا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اس حوالے سے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق تخت لاہور کیلئے امیدوار آج شام 5 بجے تک اپنے کاغذات جمع کرا سکتے ہیں اور جانچ پڑتال کے بعد امیدواروں کی فہرست جاری کی جائیگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئَے ن لیگ کی جانب سے مریم نواز جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے رانا آفتاب امیدوار ہیں۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ: تنگی میں جائیداد تنازعہ پر فائرنگ سے3افراد جاں بحق