10مسافر جاں بحق

ہری پور:بس کھائی میں گرنے سے 10مسافر جاں بحق

ہری پور میں کوسٹر بس کھائی میں گرنے سے 10مسافر جاں بحق، متعدد زخمی ہو گئے ۔
حادثہ تھانہ مکھنیال کی حدود ترناوہ کے مقام پر پیش آیا جہاں کوسٹر بس گہری کھائی میں جا گری ،حادثے میں 10افراد جاں بحق جبکہ 15سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔
حادثے کا شکار ہونے والی کوسٹر بس میں تعداد سے زیادہ مسافرسوارتھے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے ۔
ریسکیو ٹیمیں فوری طورپر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے امدادی کارروائی شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا ۔

مزید پڑھیں:  سیکرٹری الیکشن کمیشن سید آصف حسین مستعفی