بھر پور اپوزیشن

ن لیگ کا خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھر پور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک:ن لیگ نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھر پور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں ایم پی ایز ڈاکٹرعباداللہ، ملک طارق اعوان،محمد رشاد خان، سردار شاہ جہان یوسف، ظاہر خان، جلال خان، ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان، ثوبیہ شاہد اور سیدہ شہلا بانو کی شرکت۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ن لیگ کے تمام ارکین صوبائی اسمبلی اکٹھے ہوکر اجلاس میں شرکت کریں گے اور حلف اٹھائیں گے ۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران وفاق کے ساتھ خیبرپختونخوا کے حقوق اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں کرنٹ لگنے سے 5افراد جھلس گئے