صحت کی 4نئی سکیمیں

اگلے چار ماہ کے بجٹ میں صحت کی 4نئی سکیمیں شامل کرنے کی تجویز

ویب ڈیسک: صوبائی حکومت نے اگلے چار ماہ کے صوبائی بجٹ میں صحت کی چار نئی سکیمیں شامل کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ،پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ہیلتھ سیکرٹریٹ سے تخمینہ لاگت وغیرہ سے متعلق رپورٹ طلب کر لی گئی ہے ۔
اس بارے میں پی اینڈ ڈی سے ہیلتھ سیکرٹریٹ کو بھیجے گئے مراسلہ کے مطابق ان سکیموں میں ڈی آئی خان کارڈیک ہسپتال میں انجیوگرافی اورانجیوپلاسٹی سروسزکو توسیع، مفتی محمودٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ میںبرن سنٹر کی تعمیر،کڈنی ڈیزیز سنٹرڈی آئی خان کی توسیع اورٹیلی میڈیسن پراجیکٹ شامل ہیں ۔
چار ماہ کا بجٹ مارچ سے30جون تک کے دورانیہ کا ہوگا پی اینڈڈی کی جانب سے تخمینہ لاگت اور منصوبے کے خدوخال سے متعلق معلومات کی فراہمی کے بعد یہ سکیمیںبجٹ میں شامل کردی جائیں گی ۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں نگران حکومت نے اب تک چار ، چار مہینوں کا بجٹ پیش کیا ہے اور تیسرا بجٹ آئندہ چند روز میں پیش کردیا جائے گا ۔
پہلے دونوں اخراجاتی بجٹ میں کوئی نئی ترقیاتی سکیموں کو شامل نہیں کیا گیا تھا جبکہ نگران دور میں تیسری مرتبہ کیلئے مارچ سے 30جون تک کے مجوزہ بجٹ میں بھی کوئی نئی سکیم شامل نہیں کی گئی تھی بلکہ جاری منصوبوں کے فنڈز ایک سے دوسرے منصوبے کو منتقل کرنے کی اجازت دی گئی تھی ۔
پی ٹی آئی دور کے تقریبا ًتمام سکیموںسے فنڈز واپس کئے گئے تھے تاہم ڈی آئی خان سے وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعدپی اینڈ ڈی نے اپنی نوازشات کا رخ ڈیرہ کی جانب سے موڑ دیا ہے اور اس کی ابتدا محکمہ صحت میں نئی ترقیاتی سکیمیں شامل کرنے سے کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  بیٹے کو افغانستان لے جا کر غلط تربیت دی گئی: والد نظام الدین