ڈپٹی سپیکر

خیبر پختونخوا کی تاریخ میں ثریا بی بی دوسری خاتون ڈپٹی سپیکربن گئیں

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا اسمبلی کی تاریخ میں ثریا بی بی دوسری خاتون ڈپٹی سپیکر بن گئی ہیں ۔
اس سے قبل مخصوص نشستوں پر2013 کے الیکشن میں رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والی پروفیسر ڈاکٹر مہر تاج روغانی اڑھائی سال سے زائد عرصہ تک اس عہدے پر براجمان رہی ہیں ۔
پرویز خٹک کی سربراہی میں پی ٹی آئی کی حکومت میں پہلے امتیاز شاہد قریشی کو ڈپٹی سپیکر منتخب کیا گیا تھا بعد ازاں انہیں محکمہ قانون وپارلیمانی امور کے صوبائی وزیر کا عہدہ دیا گیا اور اس کے بعد ڈاکٹر مہرتاج روغانی کو11دسمبر2015میں ڈپٹی سپیکر مقرر کیا گیا تھا اور 28مئی2018تک وہ اس منصب پر فائز رہیں ۔
اب ثریا بی بی ڈپٹی سپیکر منتخب ہوئی ہیں ثریا بی بی کا تعلق چترال سے ہے انہیں پی ٹی آئی کی جانب سے پی کے ون چترال سے انتخابی ٹکٹ جاری کیا گیا تھا۔
گزشتہ روز ثریا بی بی کو بھاری اکثریت کے ساتھ ڈپٹی سپیکر چن لیا گیا ہے ثریا بی بی جنرل نشست پر براہ راست لوگوں کے ووٹوں سے صوبائی اسمبلی میں پہنچنے والی پہلی خاتون ہے جنہیں اسمبلی میں سپیکر کے بعد دوسرے بڑے عہدے پر نامزد کیا گیا تھا

مزید پڑھیں:  شیر افضل مروت کی گاڑی حادثے کا شکار