ثریا بی بی

ثریا بی بی خیبر پختونخوا اسمبلی کی 17ویں ڈپٹی سپیکر منتخب

ویب ڈیسک: چترال سے منتخب ثریا بی بی خیبر پختونخوا اسمبلی کی 17ویں ڈپٹی سپیکر منتخب ہوگئیں وہ اس عہدے پر منتخب ہونے والی دوسری خاتون رکن اسمبلی ہیں۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں قیام پاکستان کے بعد سب سے پہلے خان محمد مزید خان 10جنوری 1952سے لیکر 29اگست 1953تک کام کرتے رہے ملک امیر عالم خان 19نومبر 1953سے لیکر 18جولائی 1955تک اس عہدے پر رہے ۔
ارباب سیف الرحمن خان 4مئی 1972سے لیکر 9جون 1975تک رہے محمد نواز خان 20جون 1975سے لیکر 13جنوری 1977تک ڈپٹی سپیکر رہے ۔
رحیم داد خان 8اپریل 1977سے جولائی 1977تک رہے احمد حسن خان 14مارچ 1985سے لیکر 30مئی 1988تک رہے عبدالاکبر خان 2دسمبر 1988سے لیکر 6اگست 1990تک ڈپٹی سپیکر رہے ۔
ارباب سیف الرحمن 7نومبر 1990سے لیکر 30مئی 1993تک اس عہدے پر رہے ،شاد محمد خان 20اکتوبر 1993سے لیکر 24اپریل 1994تک جبکہ سید علاﺅ الدین خان 19مئی 1994سے لیکر 12نومبر 1996تک ڈپٹی سپیکر رہے ۔
حاجی محمد عدیل 20فروری 1997سے لیکر 12اکتوبر 1999تک ڈپٹی سپیکر رہے اکرام اللہ شاہد 27نومبر 2002سے لیکر 21مارچ 2006تک اس عہدے پر رہے ۔
خوشدل خان 29اپریل 2008سے لیکر 2013تک ڈپٹی سپیکر رہے امتیاز شاہد قریشی 2013سے لیکر 2015تک ڈپٹی سپیکر رہے مہرتاج روغانی 2015سے لیکر 2018تک اس عہدے پر رہی وہ پہلی خاتون ڈپٹی سپیکر تھیں ۔
محمود جان 2018سے لیکر 2023تک ڈپٹی سپیکر رہے جبکہ اب ثریا بی بی دوسری خاتون ڈپٹی سپیکر منتخب ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  نگران حکومت میں گندم درآمد کرنے کی تحقیقات کا حکم