خیبر، وادی تیراہ میں برف باری، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

ویب ڈیسک: ضلع خِیبر کی وادی تیراہ کے علاقے باغ ، میدان اور راجگل میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ برف باری سے افغانستان کے ساتھ سرحدی پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔
وادی تیراہ اور آس پاس رہنے والوں کا کہنا ہے کہ برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی گر گیا۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان کیلئے فنڈنگ میں بہتری کی پیش گوئی