معاہدہ طے

ن لیگ اور ایم کیو ایم میں آئینی ترمیم کا معاہدہ طے

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان آئینی ترمیم کا معاہدے طے پا گیا ۔
آئین کے آرٹیکل 140 میں ترمیم سے معاہدے پر مسلم لیگ ن کی جانب سے احسن اقبال جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مصطفیٰ کمال نے معاہدے پر دستخط کیے۔
معاہدے کے مطابق آرٹیکل 140 کے تحت صوبوں کو دیے جانے والے فنڈز ضلعی حکومتوں کو جائیں گے۔
مسلم لیگ ن سے معاہدے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے ووٹ دینے کا فیصلہ کیا۔
قبل ازیں ایم کیو ایم پاکستان نے مسلم لیگ ن کے ساتھ معاہدہ طے نہ پا جانے تک ووٹنگ کے عمل کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  روزگار کی فراہمی اور صوبے کی معاشی ترقی اولین ترجیحات ہیں، علی امین گنڈاپور