غلام مصطفی

پیپلز پارٹی کے غلام مصطفی ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی منتخب

ویب ڈیسک: پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے غلام مصطفی شاہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے۔
سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے لیے اجلاس راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا۔
ایاز صادق کے اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کی گئی جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوا۔
اسپیکر ایاز صادق نے ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے نتیجے کا اعلان کیا کہ ٹوٹل 290 ووٹ ڈالے گئے، پیپلز پارٹی کے غلام مصطفیٰ شاہ نے قومی اسمبلی کے 197 ارکان کے ووٹ حاصل کیے۔
دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کے جنید اکبر نے 92 ووٹ حاصل کیے۔
سید غلام مصطفی شاہ 197 ووٹ لے کر قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے اور انہوں نے عہدے کا حلف بھی اٹھالیا۔
ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، عہدے کا حلف اٹھالیا
ڈپٹی اسپیکر کا حلف اٹھانے کے بعد غلام مصطفی شاہ نے کہا کہ اآصف زرداری، بلاول بھٹو، فریال ٹالپر کا ڈپٹی اسپیکر نامزد کرنے پر شکرگزار ہوں، ن لیگ،ایم کیو ایم، چوہدری شجاعت حسین، دیگر کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا بھی ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں حصہ لینے پر شکرگزار ہوں۔
اس سے قبل سردار ایاز صادق 199 ووٹ لیکر اسپیکر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوار ملک محمد عامر ڈوگر نے 91 ووٹ حاصل کیے۔

مزید پڑھیں:  9مئی واقعات:خیبر پختونخوا اسمبلی کا جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ