سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی مستحق نہیں، الیکشن کمیشن

ویب ڈیسک: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کیلئے درخواست الیکشن کمیشن نے مسترد کر دی۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ 1-4 کے تناسب سے جاری کر دیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریری فیصلے میں قرار دیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے کوٹے کی مستحق نہیں۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی اور ابتدا میں پارٹی فہرست کی فراہمی میں ناکامی کے باعث سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے تمام خالی مخصوص نشستیں ن لیگ، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، جے یو آئی ف کو دینے کی درخواست منظور کر لی، الیکشن کمیشن کا فیصلہ 22 صفحات پر مشتمل ہے۔
یاد رہے کہ مخصوص نشستیں دیگر سیاسی جماعتوں کو دینے کے فیصلے سے ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ نے اختلاف کیا۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، کیپٹن (ر) مظہر اقبال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لویردیر تعینات