سینٹ کی 6 خالی نشستوں پر انتخاب کیلئے ریٹرننگ آفیسرز مقرر

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینٹ کی 6 خالی نشستوں پر ریٹرننگ افسران مقرر کردئیے ہیں جن میں سے وفاق کی ایک نشست، سندھ کی دو نشستیں اور بلوچستان کی تین نشستیں شامل ہیں۔
اس حوالے سے درخواست پر الیکشن کمیشن کی جانب سے ریٹرننگ افسران کی تقرری کا اعلان کردیا گیاہے۔
سینٹ کی 6 خالی نشستوں پر انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد کے سپیشل سیکرٹری ظفر اقبال حسین وفاقی حکومت کی ایک جنرل سیٹ کے ریٹرننگ افسر تعینات کئے گئے ہیں۔
صوبائی الیکشن کمشنر کراچی شریف اللہ سینٹ میں صوبہ سندھ کی جنرل نشستوں کو پر کرنے کیلئے ریٹرننگ افسر ہوں گے اورصوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی صوبہ بلوچستان سے تین جنرل نشستوں کیلئے ریٹرننگ آفیسر مقرر کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے1ارب10کروڑ ڈالرز موصول